ابنا: امریکا کی ایک فوجی عدالت نے وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والےامریکی فوجی بریڈلی میننگ کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق بریڈلی میننگ کو دشمن کی مدد کرنے سمیت بائیس الزامات کا سامنا تھا۔ بریڈلی میننگ کو لمبے عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گاتاھم اگر ان کے خلاف’دشمن کی مدد‘ کا الزام مان لیا جاتا تو انہیں ساری زندگی جیل میں گزارنی پڑ سکتی تھی۔ بریڈلی میننگ کی سزا کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بریڈلی میننگ پر وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447103
امریکا کی ایک فوجی عدالت نے وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والےامریکی فوجی بریڈلی میننگ کو مجرم قرار دے دیا ہے۔